لکھنؤ، 8؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )یوپی کے اقتدار میں واپسی کی تیاری میں مصروف کانگریس نے بدھ کو اپنا منشور جاری کردیا ہے ۔طے پروگرام کے مطابق 8؍فروری کو کانگریس جنرل سکریٹری اور اترپردیش کے انچارج غلام نبی آزاد، کانگریس کے ریاستی صدر راج ببر کے ساتھ سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کی موجودگی میں منشور جاری کیا گیا ۔اس کے علاوہ شیلا دکشت، سلمان خورشید،راجیو شکلا اور پرمود تیواری جیسے سینئر کانگریسی لیڈر ان کانگریس ہیڈکوارٹر میں چل رہے پروگرام میں موجودرہے۔ بتا دیں کہ کانگریس یہ انتخابات ایس پی کے ساتھ مل کر لڑ رہی ہے۔ایس پی اپنا منشور پہلے ہی جاری کر چکی ہے۔منشور جاری کرنے کے پروگرام میں یوپی انچارج غلام نبی آزاد نے منشور میں شامل کچھ باتیں شیئر کیں ۔- خواتین کے لئے پچاس ہزار سے لے کر ایک لاکھ تک شادی کے وقت دیا جائے گا۔حکومت بننے پر خواتین کو پنچایت میں پچاس فیصد ریزرویشن،کسانوں کا بجلی کا بل ہاف کیا جائے گا،- 9سے 12کلاس تک کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی،شوگر ملوں کو بہتر پوزیشن میں لانے کی کوشش کی جائے گی،فوڈ سیکورٹی بل پر کام ہوگا،ریاست کو فرقہ پرست عناصر سے بچانے کی ہر ممکن کوشش ہوگی۔اس موقع پر کانگریس کے ریاستی صدر راج ببر نے کہا کہ منشور میں کانگریس پارٹی کے عزم ہیں۔کسان سفر کے دوران مسائل کو راہل نے جانا، ان مسائل کو لے کر منشور بنایا گیا۔کانگریس کے منشور میں تمام باتوں کا خیال رکھاگیا۔اسمبلی انتخابات میں اپنا منشور جاری کرنے والی سب سے پہلی پارٹی ایس پی ہی تھی۔سماج وادی پارٹی کے اس پروگرام کی خاص بات یہ رہی کہ پہلی بار پارٹی کا منشور ملائم سنگھ کی غیر موجودگی میں جاری ہواتھا۔منشور جاری کرتے وقت اکھلیش کے ساتھ ان کی بیوی اور ایم پی ڈمپل یادو، وزیر اعظم خان کے ساتھ تمام دیگر وزیر اور رہنما شامل تھے۔